اسلام آباد (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف سے معاہدہ کرائیں،اسحاق ڈار نے برطانیہ سے مدد مانگ لی،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ورچوئل ملاقات ہوئی،اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام پر مدد مانگی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اورآئی ایم ایف سے تعطل کا شکار معاہدے پر بریف کرتے ہوئے معاہدہ کرنے میں مدد کی درخواست کردی ۔
برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا آئی ایم ایف سے پروگرام کی بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ کرائیں،اسحاق ڈار نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

















