اسلام آباد (بیورورپورٹ)عام انتخابات میں ریٹرننگ افسر بیوروکریسی سے ہوں گے،لسٹیں تیار کرلی گئیں،ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں عام انتخابات کی تیاریوں پر اجلاس ہوا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،صوبائی الیکشن کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کی فہرستیں تیار ہیں، ریٹرننگ افسر بیوروکریسی سے ہوں گے۔
انتخابات میں ریٹرننگ افسر بیوروکریسی سے ہوں گے،لسٹیں تیار

















