اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک بار پھر چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے نہیں پتہ کب تک حکومت اور کب اپوزیشن میں ہوں گے،بجٹ کے بعد چارٹر آف اکانومی کےلئے کوشش کرینگے ،سندھ میں سیلاب سے 30 بلین ڈالر کے نقصانات ہوئے ، 16میں سے 11ارب سند ھ میں خرچ کئے جائینگے۔
قومی اسمبلی میںاظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاہر مرتبہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کوشش کی چارٹر آف اکانومی بنالیں، ایٹمی دھماکے کئے تو پاکستان پربدترین پابندیاں لگائی گئیں،بجٹ پراتحادیوں کے خدشات دور کرینگے ،سندھ میں سیلاب ریلیف کا کام ہوچکا جہاں تک بحالی کے کام کی بات ہے پر رپورٹ بنائی گئی تھی ،رپورٹ کے مطابق 30 بلین ڈالر کے نقصانات ہوئے ،جمعے کو وزیر اعلیٰ سندھ ، پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ہوئی ،روڈ میپ بنا لیا اب دوبارہ میٹنگ ہورہی ہے،16 میں سے 11ارب سندھ میں خرچ کیے جائیں گے ،اتنا بڑا مسئلہ نہیں ،حل ہو جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہابجٹ کے بعد دوبارہ چارٹر آف اکانومی کیلئے کوشش کرینگے،چارٹر آف اکانومی بالکل ہونی چاہیے، میں نے اور رضا ربانی نے معاملہ آگے بڑھایا ،بحران سے نکلنے کےلئے ضروری ہے چارٹر آف اکانومی کیا جائے ۔
بحران سے نکلنے کیلئے آئیں میثاق معیشت کریں،حکومت نے پھر پیشکش کردی

















