سیکرٹری اسمبلی خان بھٹی معطل،پرویزالٰہی سے سٹاف واپس

لاہور( خبر نگار)بدعنوانی الزامات پر اینٹی کرپشن میں درج مقدمے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی خان بھٹی کو معطل کر دیا گیا،معطلی کے آرڈر سپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کئے گئے،دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پارلیمنٹری افیئرز رائے ممتاز اور رائے بخشی خان کو بھی ملازمت سے معطل کردیا گیا۔

ادھر تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کا سٹاف واپس لے لیا گیا،ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق سٹاف میں سکیورٹی اہلکار، ڈرائیور، باورچی سمیت 60 ملازم شامل تھے۔