کراچی:( ) سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہو کر ڈپریشن بن گیا، سسٹم کے مزید مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے جبکہ بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 اور جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھوسکتے ہیں۔
طوفان مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل



















