جسٹس محسن اختر کیانی کی کرپشن وہم و گمان سے بھی زیادہ ہے: عطاءتارڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج جسٹس محسن اختر کیانی پر سنگین ترین الزامات لگادیئے، انہوں نے کہا ہے موصوف نے جتنی کرپشن کی میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہے، ان کی اپنی ہاو¿سنگ سوسائٹی ہے، ان کا کزن بھی لینڈ گریبنگ کیلئے مشہور ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما ووزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر سنگین الزام لگائے، انہوں نے کہا کل میڈیا پر ایک خبر دیکھی جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف ایک وکیل نے ریفرنس دائر کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جتنی کرپشن موصوف کی ہے، میرے وہم و گمان میں بھی نہیں،انہوں نے کہاہے محسن اختر کیانی بنی گالہ میں لیک ویو ہاو¿سنگ سوسائٹی میں شیئر ہولڈر ہیں، ان کے کزن اسلام آباد میں لیںڈ گریبنگ کیلئے مشہور ہیں، ان کی فیملی انتظامیہ کو پریشرائز کرتی ہے، بڑے بڑے لینڈ مافیا کے ساتھ محسن اختر کا نیکسس ہے،عطا تارڑ نے مزید کہا کہ محسن اختر کی ملکیت میں اپنی سوسائٹی ہے، ان کے کزن بغیر قانونی دستاویزات کے قبضے میں ملوث ہیں، ان کی فیملی کے ڈیکلیئرڈ اثاثے 5.6کروڑ ہیں، ان کے لوگوں کے باہر ممالک میں سفر کسی شاہی افراد سے کم نہیں، اپنی پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے اتنے زیادہ اثاثے بنائے آپ کے عہدے سے مطابقت نہیں رکھتے،ن لیگی رہنما نے کہا دن دیہاڑے ناک کے نیچے انتی بڑی بے ضابطگیوں کا میں تصور نہیں کرسکتا، چند سالوں میں اثاثے اربوں میں ہوں تو اس کی کیا تک ہے، چند مخصوص لوگوں کو وکلا برادری میں بھی پروموٹ کیا گیا، ریفرنس کو جلد سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،انہوں نے کہا 4سال سے انتقامی سیاست عروج پر تھی، آج وہی لوگ احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، انصاف کرنے والا ادارہ ناانصافیوں کا مرکز بن جائے تو عوام کدھر جائے۔