اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک صحافی کی آواز تگڑی ہے جمہوریت پر حملہ نہیں ہو سکتا، ناانصافی کا دور ختم ،خوشحالی کا سفر شروع ہو گیا ، نفرت و انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے،حکومت کی جانب سے صحافیوں ،میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کے اعلان پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا جس طرح صحافیوں نے استقبال کیا الفاظ موجود نہیں ، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،وزیر اطلاعات نے کہا 4 سال میڈیا پر قدغنیں لگائی گئیں، پی ایم ڈی اے کی صورت میں کالا قانون لانے کی کوشش کی گئی، صحافتی برادری جب سامنے کھڑی ہوئی تو بل نافذ نہ ہوسکا، نواز شریف کےخلاف جب پانامہ کیس کا فیصلہ آیا تو کوئی پتہ نہیں توڑا، 9مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے شہدا کی یادگاروں کو روندا گیا،لاکھ سازشیں ہوں ہزاروں لوگ آجائیں جس لیڈر کی جڑیں عوام کے ساتھ جڑی ہوں کےخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، زندہ مثال نواز شریف ہیں۔
اپنے بیان میںوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا،روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل کا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ،ملکی تاریخ میں روس سے آنےوالا تیل کا پہلا جہاز ہے اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت، عوام کی سچی خدمت،وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں،ایک سال کی مخلصانہ و دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے،
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک اور بیان میں کہا 13 مئی کو پی ٹی وی فلم انسٹی ٹیوٹ کا آغاز وزارت اطلاعات کی تاریخ اہم سنگ میل ہے،نئی مربوط اکیڈمی کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے،مریم اورنگزیب نے کہاآئی ایس اے، پی ٹی وی اور ریڈیو آئی ایس اے کا انضمام میڈیا، براڈکاسٹنگ، فلمز، اداکاری، ٹریننگ ، صلاحیت سازی کےلئے عالمی معیار کے سینٹر آف ایکسی لینس کا آغاز کرنا میرے مقصد کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان بھر میں خاص طور پر نوجوانوں کےلئے قابل رسائی ہے،اقدام میرے دل کے بہت قریب ہے،اکیڈمی نہ صرف وزارت اطلاعات، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے نئے و موجودہ ملازمین کےلئے اوپن رہے گی بلکہ پاکستان بھر کے طلبا ،نوجوان اکیڈمی کے سمر سکول سمیت کورسز میں داخلہ لے سکیں گے۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















