حیدر آباد (بیورورپورٹ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے پورا ملک خطرے میں ہے،سامنے لوٹ مار ہورہی ہے لیکن کچھ نہیں بولیں گے،حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاپچھلے 2سال میں ہر جماعت اقتدار میں رہی، کیا مسائل حل ہوگئے، نظام کی خرابی اس نہج پر جا پہنچی پورا ملک خطرے میں ہے، وفاق سے آپ حق مانگتے ہو وہ خود لاچار و کنگال ہے، پارلیمنٹیرین واحد طبقہ ہے جن کا ٹیکس ریکارڈ پبلک دیکھ سکتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا نظام کو نہ بدلا تو ملکی حالات درست نہیں ہوں گے، سب سے بڑا انتظامی افسر وفاق کا افسر ہے، انگریز کا نظام دل سے لگایا ہوا ہے، 25 سال سے سیاستدان نیب کے قانون کو دل سے لگا کر بیٹھے ہیں ،کسی نے نیب سے پوچھا کس کا احتساب کیا، 99 فیصد قوانین حکومت اپنی سہولت کےلئے بناتی ہے جس ملک میں الیکشن بھی مسائل کا حل نہ رہیں تو آگے کیسے چلے گا،اگلے سال سود مزید بڑھے گا
وفاق خود لاچار وکنگال، پورا ملک خطرے میں ہے،خاقان

















