سانحہ 9مئی میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، سینٹ میںمتفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سانحہ 9مئی میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، سینٹ میںمتفقہ قرارداد منظور کر لی گئی،قرارداد وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کی، قرار داد میں کہا گیا 9 مئی کو جناح ہاوس، ریڈیو پاکستان و دیگراملاک کو نقصان پہنچایا گیا ، ایوان 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا پاک فوج کے شہدا فخر ہیں، ملکی استحکام و امن کیلئے پاک فوج نے قربانیاں دیں ، واقعات میں ملوث افراد و سہولت کاروں کو سخت سزا دی جائے، ایوان شہدا کے اہلخانہ کےساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتا ہے۔