پاک فوج کو نشانہ بنانے والوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیں گے: علامہ طاہر اشرفی

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے فوج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت اور ریاست درمیان سے نکل جائے ہم انہیں گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے۔ لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جنہوں نے توڑ پھوڑ کی اور جنہوں نے ذہن سازی کی انہیں بھی پکڑیں، ملک میں علماءشہید ہوئے لیکن حکومت کی مخالفت میں نعرے نہیں لگے۔ زرداری صاحب نے بےنظیر کے قتل کے بعد کہا تھا پاکستان کھپے، ہمیں کہتے ہیں تم فوج کی حمایت کرتے ہو مجھے اس پر فخر ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ زلمے خلیل کو کبھی عافیہ صدیقی یاد نہیں آئی، زلمے خلیل زاد کو انسانی حقوق کی بڑی فکر ہے عافیہ کی نہیں، تمہارے آباو¿ اجداد کے خلاف ہم دوبارہ میدان میں نکلیں گے، ہم نے ٹوٹی پھوٹی جوتی پہن کر سپر پاور کو شکست دی، ہم نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو پاش پاش کر دیا۔ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت بنتی ہے یا ٹوٹتی ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، سیاست میں جو اچھا ہوگا اسے ووٹ دیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماءکونسل نے کہا کہ جناح ہاو¿س کہنے پر لوگوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے، قائد کا گھر جلا دیا گیا اور انہیں مذمت کرتے شرم آ رہی ہے، وقت آگیا ہے ریاست ایسا کام کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کسی بےگناہ کو سزا نہیں ہونی چاہیے۔