یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پہلی پنک پاور سی ای او کانفرنس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس ای لائبریری میں پہلی پنک پاور سی ای او کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان وہاب ریاض کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کانفرنس میں ملک کی ٹاپ 20 کمپنیوں کی خواتین چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEO) نے شرکت کی اور اپنی کامیابی کی وجوہات بیان کیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خواتین کے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے،صحیح وقت ہے اپنی باصلاحیت خواتین کی حوصلہ افزائی کریں اور مسائل کے حل کےلئے موثر اقدامات کریں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے اپنے خطاب میں کہا مقصد پاکستان کی خواتین کو تعلیم اور صنعت کاری کے شعبوں میں بااختیار بنانا ہے،خواتین کو اپنے حقوق کے لیے کوشش کرنی چاہیے،خواتین کافی قابل ہیں اور وہ مسلسل محنت سے ہر شعبے میں سبقت لے سکتی ہیں۔