9مئی کو بغاوت ہوئی،اندرونی و بیرونی طاقتیں اورچیئرمین پی ٹی آئی ملوث ہیں،خواجہ آصف


اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے9مئی کو بغاوت ہوئی،اندرونی و بیرونی طاقتیں ملوث ہیں،واقعات کو عام احتجاج نہ سمجھا جائے،گرفتار ہونےوالے افراد چیئرمین پی ٹی آئی کے آلہ کار تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی ہنگاموں میں 200 فیصد ملوث تھے، ذمہ دار بالکل نہیں کہہ سکتے کچھ پتہ نہیں تھا،ہنگاموں کے پیچھے اندرونی و بیرونی طاقتیں تھیں ،شرپسندی کرنےوالے اب انسانی حقوق کی آڑ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک ہی دن پی ٹی آئی قیادت اورکارکنوں نے آرمی تنصیبات کو نشانہ بنایا،پرتشدد واقعات کی قیادت پی ٹی آئی رہنما کر رہے تھے، جلاو گھیراو مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،وزیر دفاع نے واضح کیا دہری شہریت کے حامل افراد کیخلاف بھی پاکستانی قانون کا اطلاق لازمی ہوگا۔