اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر 9مئی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دفاعی تنصیبات پر حملے کر نے والے ملک دشمن عناصر کسی صورت نرمی اور رحم دلی کے حقدار نہیں۔
بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا 9مئی کو رونما ہونے والے المناک، شرمناک ملک دشمن واقعات میں سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھے مسلح دہشتگرد جتھوں نے ملکی سالمیت، ساکھ اور قومی وقار کو مجروح کرنے کی گھناﺅنی اور منظم سازش رچائی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار دفاعی تنصیبات کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔
ملک دشمن عناصر کسی صورت بھی نرمی اور رحم دلی کے حقدار نہیں، پاکستانی قوانین کے مطابق سخت سزائیں دینی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسے جرم کا ارتکاب نہ کرے۔
دفاعی تنصیبات پر حملے کر نےوالے رحم دلی کے حقدار نہیں، وزیر خزانہ



















