اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے نوازشریف عام انتخابات سے قبل وطن واپس آکرانتخابی مہم کولیڈ کرینگے ،الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں نہ ہونا چاہئے البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور ہو سکتی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءنے پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہااپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے ،انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کرلی،نواز شریف الیکشن سے 60سے 90روز قبل واپس آئیں گے۔
رانا ثنا نے مزید کہااکثریت (ن )لیگ کو ملی تو وزیراعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف بنانا چاہیں گے،ن لیگ کو انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن اوپن رکھنا چاہیے۔
وطن واپسی کی تاریخ نوازشریف خود دیں گے،رانا ثنا


















