مہنگائی کے عفریت پر قابو پانا خواب،21اشیاءکے نرخ مزید بڑھ گئے

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مہنگائی کے عفریت پر قابو پانا خواب،21اشیاءکے نرخ مزید بڑھ گئے،فاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ،21اشیا کے نرخ مزید بڑھ گئے،10سستی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا،اعدادووشمارکے مطابق ٹماٹر 29.15 فیصد، پیاز20.85 فیصد، چکن 7.01 فیصد، آلو1.74 فیصد، تیارچائے 1.38 فیصد، اری سکس چاول 1.26 فیصد، لہسن 1.02 فیصد اور جارجیٹ کی قیمت میں 1.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشارئیے میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا۔