پاکستان کا بڑا دشمن ثناءاللہ غفاری افغانستان میں ہلاک

کابل (مشرق نیوز) پاکستان کا ایک بڑا دشمن افغانستان میں مارا گیا ، دہشت گرد ثنا اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغان شہر کنڑ میں ہلاک ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ثنا اللہ غفاری نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، دہشت گرد اور اسکے اہل خانہ بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان آئے تھے۔ دہشت گرد ثنا اللہ غفاری کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا، جس نے غفاری مدرسہ کابل سے مذہبی تعلیم حاصل کی۔ دہشت گرد ثنا اللہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں متعدد حملوں میں شریک رہا۔ ثنا اللہ غفاری اپریل 2020 سے اسلامک سٹیٹ خراسان صوبے کا سرغنہ تھا۔ وہ تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ اور ہیڈ آف آپریشنز بھی تھا۔ دسمبر 2021 میں اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین نے ثنا اللہ غفاری کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس کے سر پر ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔ ثنا اللہ غفاری پاکستان اور دنیا بھر میں بے شمار حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور آپریشنز لیڈر نامزد رہا ہے۔