سیاسی ہلچل،پرویز خٹک بھی نئی پارٹی یا دھڑا بنانے کیلئے متحرک

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سیاسی ہلچل، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی نئی پارٹی یا دھڑا بنانے کیلئے متحرک ہوگئے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک سے اسلام آباد میں سابق اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں ۔

پرویز خٹک کو 30 سے 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بڑی سیاسی پارٹیوں نے بھی پرویز خٹک سے رابطے شروع کردئیے،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے ،پی ٹی آئی کے اہم صوبائی رہنما نے پرویز خٹک کے رابطوں کی تصدیق کردی ،جلد پیشرفت متوقع ہے۔