سموگ رولز،پنجاب میں دفعہ 144 نافذ،بھاری جرمانوں کی بھی منظوری

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا۔دفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دی ہے۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے 5 لاکھ تک جرمانہ کیا جائیگا، سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو 5لاکھ جرمانہ ہوگا۔سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر 10ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 4ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا، نگراں کابینہ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کو فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دےدئیے ہیں۔