سموگ تدارک کیس،ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنےوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا،جج نے ریمارکس دیئے بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس پر سماعت کی،عدالت نے تمام تعلیمی اداروں کے گراﺅنڈز میں تعمیرات پر پابندی عائد کردی،ہائیکورٹ نے بارشی پانی کو محفوظ بنانے کےلئے کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو ری چارجز لگانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والوں کےخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہابدتمیزی کرنے والوں کو پورا جرمانہ کریں اور مقدمات درج کیے جائیں، سینئر افسر اتنے کمزور ہیں اب لوگ دلیر ہوکر پولیس والوں سے جھگڑتے ہیں، بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو،انہوں نے مزید کہا ترقی یافتہ ممالک میں جائیں تو کسی کی جرات نہیں پولیس سے جھگڑ سکے، ہمیں جھوٹ و جعلی رپورٹس کے ذریعے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بعدازا عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت9جون تک ملتوی کردی۔