لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار روزہ لیول ٹو امپائرنگ کورس میں 65 امیدوار شرکت کر رہے ہیں ، کورس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق کامیاب ہونے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈویلپمنٹ پینل آف امپائرزمیں شامل کرلیا جائے گا جو آنے والے سیزن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے۔لیول ٹوکورس میں شریک امپائرزکی عمرکی حد 45سال مقرر کی گئی ہے، 17-2016کےبعدپہلاموقع ہوگا کہ امپائرز اس پینل میں شامل کیے جائیں گے۔
پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز



















