لاہور( خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قانون کی حکمرانی کو پوری طرح پس پشت ڈالتے ہوئے فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لا ءکو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے جبکہ اس دوران ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔
تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کیلئے تو یہ 320سے 325روپے میں دستیاب ہے، سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں 30روپے فی ڈالر کا فرق ہے، انہوںنے کہا معیشت میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی،روپے کے مقابلے میں ڈالرز پر عوام،کاروباری طبقے کے غیرمعمولی اعتماد کا سیدھا مطلب یہ ہے ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے،جس سے مجموعی قومی پیداوار میں شدید سکڑا ﺅپیدا ہوگا یا معیشت کو اس سے بھی شدید دھچکاپہنچے گا۔
عمران خان نے کہا ملک نہایت بلند افراطِ زر شدید ترین مہنگائی کے چنگل میں پھنسے گا، پی ڈی ایم رہنماﺅں کے اربوں ڈالرز بیرونِ ملک تجوریوں میں محفوظ ہیں، یہ قابل فہم ہے کیوں انہیں معیشت کی تباہی کی رتی بھر فکر نہیں،انہوں نے کہا سوال پیدا ہوتا ہے پاکستانی مقتدرہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو مکمل معاشی تباہی و بدحالی کی دلدل میں گرنے کی اجازت کیسے دے رہی ہے۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی پی 274مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر جمشید خان دستی اور پی پی 273سے ٹکٹ ہولڈر میاں عمران دھنوتر نے زمان پارک میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر سعید اور ایاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں تحریک انصاف کے خلاف بد ترین کریک ڈاﺅن اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جھنگ کے وکلا ءکا وفد بھی ملا،عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،عمران خان نے وکلاءکے وفد سے گرفتار کارکنان کے حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی،ملاقات کے دوران وکلا ءکے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جھنگ سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
علاوہ از یں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں فوج گذشتہ 70برسوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ اقتدار میں رہی ہے اور سوچنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے فوج کا حکمرانی میں کوئی لینا دینا نہ رہے، ایسا نہیں ہو گا۔
بی بی سی کی نمائندہ کیرولین ڈیویز کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا سب سے پہلے خالی ہو جانے والے عہدوں پر تقرریاں کروں گا، نوجوان لوگوں کو آگے لایا جا ئیگا اور مجھے خدشہ ہے نئے عہدیداروں کو بھی حراست میں لے لیا جائےگا، ممکن ہے مجھے جیل میں ڈال دیں گے مذاکرات کی آفر کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہا میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب میں ووٹ بینک کھو دوں گا، کوئی بھی سیاسی جماعت کمزور اس وقت ہوتی ہے جب اس کا ووٹ بینک سکڑنے لگتا ہے۔ آپ کے مطابق یہ میرے لیے بڑا بحران ہے مگر میں ایسا نہیں سوچتا، درحقیقت ہمیں مارشل لا کا سامنا ہے۔ حیران ہوں وہ حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے معاشی اشاریے بدترین صورتحال کا بتا رہے ہیں، میں جاننے کے لیے متجسس ہوں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہمیں دوڑ سے باہر رکھنا ملک کے لیے کیسے فائدہ مند ہو گا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















