اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک،کمیٹی بھی قائم کردی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا،بجٹ میں ریلیف کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی۔
وزیر اعظم متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز سے تجاویز پر خود بریفنگ لیں گے،ذرائع کے مطابق بجٹ میں ریلیف کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم ریلیف کے قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کریں گے۔
وزیر اعظم بجٹ میں عوام کو ریلیف کیلئے متحرک،کمیٹی قائم

















