بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے پی ٹی آئی کمیٹی قائم

لاہور( خبر نگار) تحریک انصاف نے پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی ۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سبطین خان کمیٹی کے چیئرمین ،ہمایوں اختر ،ریاض فتیانہ ، رائے عزیز ، فیصل شیر جان، طارق دین، حافظ فرحت، وسیم قادر ، اعجاز منہاس بطور ممبر شامل ہوں گے۔

ریجنل صدور میں مغربی پنجاب کے صدر فرخ حبیب ،صدر شمالی پنجاب صداقت عباسی ، وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی بھی شامل ہوں گے، صدور کی عدم دستیابی پر ریجنل جنرل سیکرٹریز فرائض سر انجام دیں گے ،مغربی پنجاب کے جنرل سیکرٹری رائے مرتضیٰ ،وسطی پنجاب کے حماد اظہر اور جنوبی پنجاب کے معین قریشی ممبر ہوں گے ۔