یوم تکبیر” پاکستان ناقابل تسخیر“ کا اعلان ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ”یوم تکبیر“قائد نواز شریف کی حب الوطنی، بہادری، بصیرت اورقومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کا دن ہے۔

یوم تکبیر کے موقع پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا یوم تکبیر پاکستان ناقابل تسخیر کا اعلان ہے،اللہ پاک کا شکر اور احسان بجالاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، دوستوں اور محسنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورشکریہ ادا کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا دن قائد نواز شریف کی حب الوطنی، بہادری، بصیرت اورقومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کا دن ہے، سائنسدانوں سمیت پوری ٹیم کوبھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں اور 25 سال پہلے آنے والی نسلوں کےلئے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔