وعدہ ہے ہر سپاہی عزم کےساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا،پاک فضائیہ

کراچی(بیورورپورٹ)یوم تکبیر کے تاریخی دن پر پاکستان کی جانب سے کئے گئے ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ پوری پاکستانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتی ہے،28مئی 1998کے دن پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے اپنی ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا۔

پاک فضائیہ نے اس دوران اپنے سی-130طیاروں کے ذریعے جوہری و حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا اور قوم کی خودمختاری کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ٹیسٹ سے قبل اور دوران فضائی سکیورٹی فراہم کی،پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے جبکہ شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے و پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کےلئے ہمہ تن تیار تھے، پاک فضائیہ کو انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور ہر سپاہی عہد کرتا ہے وہ اسی عزم کےساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا۔