لاہور(خبر نگار)سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے سانحہ 9مئی کاذمہ دارعمران خان کو قرار دیدیا،پریس کانفرنس کرنے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا میرے فیصلے پر کچھ دوست ناراض اورکچھ خوشی کا اظہارکررہے ہیں، کئی دن ذہنی دباو¿کے بعد فیصلہ کیاعمران خان کےساتھ مزید نہیں چل سکتا،9 مئی کو ملک کے اندر جلاو گھیراوکیاگیا، فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی گئی، فوجی گاڑیوں پرپتھراو¿ کیا گیا، نظریہ کیسے بنا ذمہ دار صرف عمران خان کو ہی سمجھتا ہوں۔
جلیل شرقپوری نے مزید کہاوضاحت دیناچاہتاہوں میرا اختلاف بہت پہلے سے تھا عثمان بزدار بھی جانتے تھے،فوج کو بدنام کرنےوالی جماعت کاحصہ نہیں،عمران خان جانے اور ان کا کام ۔
شرقپوری نے سانحہ 9مئی کاذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا

















