سائفر کی ساری کہانی جھوٹی ثابت ،چہرے سے نقاب اتر گیا،وفاقی حکومت

لاہور(اپنے رپورٹر سے ) معاونین خصوصی وزیراعظم عطاءتارڑ ،ملک احمد خان نے کہاہےعمران خان دفاعی اداروں پر حملے کے بعد اب ہاتھ جوڑ کر امریکہ سے مدد مانگ رہا اب کوئی رعایت نہیں ہو گی ، گھبرانا نہیں اب آپ کی باری ہے ،امریکی کانگریس خاتون سے مبینہ آڈیو سے سائفر کی ساری کہانی جھوٹی ثابت ہو گئی اور چہرے سے نقاب اتر گیا، ثابت ہوگیا پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاعطاءتارڑ،ملک احمد خان نے کہاسابق وزیراعظم عمران خان کی زوم میٹنگ میں امریکی رکن کانگریس سے کی جانےوالی باتیں تشویشناک ہیں،عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون سے گفتگو سامنے آچکی،امریکہ سے مدد مانگنے پر شرم آنی چاہیے،تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،عمران خان نے جس ملک پر سائفر کا الزام لگایا آج اسی سے مدد مانگ رہے ہیں، عمران خان نے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا،پہلے آپ ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، ہمارے فخر کو جلاتے ہیں قانون حرکت میں آتا ہے تو بیرون ملک فون کرتے ہیں،پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کا آپ کو حق حاصل نہیں، آپ کی پھیلائی کی گئی نفرت کو عوام تسلیم نہیں کریں گے۔

عمران خان نے اپنی تقریروں میں لوگوں کی ذہن سازی کی، اعجاز چودھری بیٹے سے کہتا ہے گملا تک نہیں چھوڑنا، پی ٹی آئی کی 2خواتین کی باتیں سن کر سر شرم سے جھک گیا،عمران خان کا فوج سے جھگڑا صرف اپنی حمایت حاصل کرنے کےلئے تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو قومی اداروں کےخلاف اکسایا، بدتہذببی ،نفرت کو فروغ دیا اور ملکی معیشت ،سیاست کو تباہ کیا،انہوں نے مزید کہاپی ٹی آئی کے شر پسندوں نے جناح ہاوس پر حملہ کیا، شہدا کی یادگاروں کو جلایا، حملے کے وقت عمران خان کی بہنیں جناح ہاو¿س کے باہر موجود تھیں، اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے،جمہوری روئیے رکھنے والے افراد کو گرفتار نہیں کیا جا رہا، 9 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے،عدلیہ کے اندر تقسیم بدقسمتی ہے