لاہور(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف نے نیب سے کلین چٹ ملنے پر کہاہے ثابت ہوگیا بےگناہ تھے ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے،عمران خان نے مجھ سمیت پارٹی رہنماﺅں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے، وقت نے ثابت کیا بےگناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے،
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاعمران خان کی سابق حکومت نے ترقی کی بجائے ملک دشمن اقدامات کئے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے جال میں ملک کو پھنسایا، خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، میری زندگی کا مقصدعوامی خدمت ہے،شہبازشریف نے کاعمران خان کی بچھائی بارودی سرنگوں کو ایک سال سے صاف کر رہے ہیں، چین کےساتھ دوبارہ معاملات بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کیا، عوام کو گمراہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔
عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور القادرٹرسٹ میں پکڑے گئے، عمران خان کی اربوں کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا، سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگر عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ،ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، وقت نے ثابت کر دیا نواز شریف کےساتھ ظلم و ناانصافی ہوئی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمن کانجو نے ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی، ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مزید برآںوزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا،وزارت مذہبی امورزخمیوں کی بہترین دیکھ بھال اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔
بے گناہی ثابت، زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے،وزیراعظم



















