جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم
اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دےدیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حکومت کی جانب سے بنائے گئے آڈیو لیکس کے 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ سے نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن سے متعلق وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔



















