عمران نیازی سن لو!معافی کی فنکاری نہیں چلے گی،عطاءتارڑ

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) نے سانحہ 9 مئی کےخلاف اور شہدا سے یکجہتی کےلئے گوجرانوالہ میں بڑی ریلی نکالی،عطاءتارڑ کی قیادت میں ریلی راہوالی سے ہوتی گوجرانولہ کے مختلف علاقوں سے گزری۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم عطاءتارڑ نے کہاسانحہ9مئی کا ذمہ دار اور منصوبہ ساز عمران نیازی ہے، 9 مئی لسبیلہ کے شہدا کےخلاف غلیظ مہم کا تسلسل، اداروں اور قیادت کےخلاف منظم ایجنڈے کا حصہ تھا،پوری قوم شہداءکو سلام پیش کرتی ہے، قومی ہیروز سر کا تاج ہیں،قومی ہیروز کی یادگاروں کی بے حرمتی ،قوم کے فخر کی علامت عمارتوں کو جلا کر دشمنوں کو خوش کیاگیا،سانحہ 9 مئی کے مجرموں کے سرغنہ اور معاونین کی معافی نہیں چاہیے، قوم سزا کا مطالبہ کر رہی ہے۔

عطاءتارڑ نے مزید کہامعافی کی فنکاری نہیں چلے گی، 60 ارب کا چور اب معافی کو بھی بند لفافے کی طرح استعمال کرنا چاہتا ہے،دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو ہار نہیں پہنائے جا سکتے،عمران خان اور تحریک انصاف کسی رعایت کے مستحق نہیں، دفاعی تنصیبات پر حملے کرنےوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔