جسٹس علی ضیا نے عمران خان کی ضمانت درخواست پرسماعت سے معذرت کرلی

لاہور (کورٹ رپورٹر) جسٹس علی ضیا باجوہ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی،لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کئے گئے ،جسٹس علی ضیا باجوہ نے اعتراضات کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔