جناح ہاوس حملے میں عمران ،پی ٹی آئی لیڈرشپ ملوث ہے، جہانگیر ترین

لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی کے سابق رہنما و سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے کہا ہے جناح ہاوس حملے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ملوث ہے،جہانگیر ترین نے جناح ہاوس کادورہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاجناح ہاوس پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، دیکھ کر دکھ ہوتا ہے جناح ہاوس کےساتھ کس قسم کا برتاو کیا گیا،عمل کی کوئی معافی نہیں ،ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا زندگی کے 10 سال پی ٹی آئی کو دئیے، نئے ملک کی نئی مثال بنانا چاہتے تھے، پی ٹی آئی کے پہلے کسی جلسے میں اس قسم کا تشدد نہیں ہوا، خان صاحب سے سیاسی وابستگی اور دوستی تھی، میرے خان صاحب سے تعلقات ذاتی وجوہات کی بنا پر 2 سال قبل ختم ہوگئے،میں نے پی ٹی آئی کی جدوجہد میں جو کردار ادا کیا وہ پاکستان کیلئے تھا۔