اسلام آباد (بیورورپورٹ)پہلی حج پرواز21مئی کو روانہ ہوگی،وزارت مذہبی امور نے فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلیو اور سرین ایئر لائن حصہ لے رہی ہیں۔
حج سے قبل فلائٹ آپریشن 19 جون تک جاری رہے گا، پہلے 12 دن حج پروازیں براہ راست مدینہ منورہ جائیں گی، ترجمان کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 82 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے قومی بینکوں کے بوتھ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی قومی بینکوں کا عملہ حاجیوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے،خدمات کی فراہمی سب پر فرض ہے، زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر حاجیوں کی دعائیں لی جائیں۔
پہلی حج پرواز21مئی کو روانہ ہوگی،فلائٹ آپریشن کا اعلان



















