پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہیں بنتا،رانا ثنا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنانے عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاو¿ گھیراو¿ کرنےوالے افراد کو تربیت یافتہ دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے دہشتگردوں کو پچھلے ایک سال سے تربیت دی جا رہی تھی،نیازی نے ہر شہر میں گینگ بنارکھے ہیں،کسی کو نہیں بخشیں گے۔

9 سے 11 مئی تک ملک میںسرکاری و حساس دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے، شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش ،لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے،عمران خان سیاسی لیڈر نہیں فتنہ ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں نفرت انگیز مائنڈ سیٹ ہے، مقصد ملک میں افراتفری، فساد پھیلانا ہے،23کروڑ کے ملک میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ عمران خان کےلئے احتجاج کےلئے باہر آئے اگر فتنے کو ریلیف نہ ملتا تو بوتل میں بند ہوچکا ہوتا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا شہدا کی یادگاروں کو جلانا کونسی سیاست ہے، ایمبولینسز، سکول، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، مویشی منڈی کو پہلے لوٹا گیا پھر آگ لگائی گئی، فتنے سے پوچھتا ہوں کونسی سیاست ہے، لوگوں کو مخالفین کے گھروں کو جلانے کا سبق پڑھایا گیا،اندازہ حالیہ واقعات کی ویڈیوز سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے،عمران خان نے عوام کے 60 ارب لوٹے، شہزاد اکبر 2 ارب لے اڑا،458 کنال کی القادر ٹرسٹ کے نام پر رجسٹری کرائی گئی جب مجرم چیف جسٹس صاحب کے سامنے جاتا ہے تو کہتے ہیں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اس کو ایسا ریلیف ملا جو آئینی تاریخ میں کسی کو نہیں ملا، سرکاری رہائش گاہ میں مہمان بنا کر رکھا گیا، چیف جسٹس نے جاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دہشتگرد جماعت نے شرپسند، فسادی تیار کیے، لمحہ فکریہ ہے مستقبل میں پھر ہر کوئی ایسا سوچے گا،قوم کو فتنے کا ادراک ہونا چاہیے، قوم کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے ورنہ کسی حادثے سے دوچار کر دے گا،نیازی نے ہر شہر میں گینگ بنائے ہیں، گینگز کا حکومت پوری طرح محاسبہ کرے گی، کسی کونہیں بخشا جائے گا،پنجاب، گلگت بلتستان، کراچی، اسلام آباد اور ہر جگہ مخصوص غلیلیں ہیں، سرکاری عمارتوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کرلی،انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، سرغنہ کو بھی جواب دہ ٹھہرایا جائے گا،ایک سوال پر وزیر د اخلہ نے کہاپی ٹی آئی پرپابندی لگانے کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہیں بنتا،رویہ یہی رہا تو افسوس سے کہتا ہوں مجبور ہونا پڑے گا۔