اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتوں کے سوال پر عمران کانفی میں سر ہلاکر جواب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)دوران قید اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتوں کے سوال پر عمران کانفی میں سر ہلاکر جواب،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صحافی نے سوال کیا دوران قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟عمران خان نے نفی میں سر ہلا کر جواب دیا۔

صحافی نے سوال کیا آپ ڈٹے ہیں یا ڈیل کر لی؟،عمران خان جواب دینے کی بجائے مسکرا دئیے،صحافی نے پھر سوال کیا آپ کی خاموشی کو سمجھیں کیا ڈیل کر لی گئی ؟عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا،عمران خان ڈائری برانچ سے بائیو میٹرک کرا کے نکلے تو کیمروں کی جانب دیکھ کر انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنایا۔