لاہور( اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا ہے سامنے آنےوالی آڈیوزسے ثابت ہوگیاتخریب کاری کامنصوبہ عمران خان نے خود بنایا ،حکومت کوشرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں مریم نوازنے عمران خان کی گرفتاری اورپی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات پرکہا عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیااورفتنہ کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں کہیں بھی عوام باہرنہیں نکلے،عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔
عوام نے بھی پی ٹی آئی کے دہشتگردوں کواپنی آنکھوں سے دیکھ لیاوہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں گرفتاری کی صورت میں حملہ کیاجاناتھا،بلوائیوں کوپچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں ٹریننگ دی جارہی تھی،گرفتاری کے بعدصرف تربیت یافتہ بلوائی باہرآئے ہیں،آڈیوزسے ثابت ہوگیاتخریب کاری کامنصوبہ عمران نے خودبنایا۔
تخریب کاری کا منصوبہ عمران نے خود بنایا، شر پسندوں سے رعایت نہیں برتنی چاہیے،مریم نواز

















