کراچی(بیورورپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈرنے یابھاگنے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے ،گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس و شرمناک ہے۔
میں 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی، پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
سابق صدر نے مزید کہاسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
عمران ڈرنے یا بھاگنے کی بجائے عدالتوں کاسامنا کریں،زرداری

















