پاکستانی کرنسی کی تاریخی بے قدری،ڈالر7،سونا9900روپے تولہ مہنگا

کراچی(بیورورپورٹ)پاکستانی کرنسی کی تاریخی بے قدری،ڈالر7،سونا9900روپے تولہ مہنگا،تفصیلات کے مطابق ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد غیریقینی سیاسی فضا اور آئی ایم ایف پیکیج میں تاخیر سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نے اونچی اڑان بھری۔

انٹربینک میں ڈالر5.16روپے بڑھ کر290اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت7روپے اضافے سے 297پر جاپہنچی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں یکدم9900روپے کا اضافہ ہونے سے تولہ سونا2لاکھ 40ہزار کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ۔