لاہور (خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے شرپسند عناصر کیخلاف زیر وٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی،عوامی جان ومال کاتحفظ یقینی،ریاست پاکستان پر حملہ آور ہر شر پسند کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،صوبے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کےلئے اہم فیصلوں سمیت شر پسند عناصر کےخلاف زیر وٹالرنس پالیسی اپنانے ،میانوالی میں بھی فوج طلب ،پنجاب بھر کے کالجز ویونیورسٹیز اگلے 2روز بند رکھنے ،حساس مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا شر پسندوں کےخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا وعدہ ہے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہر شر پسند کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سرکاری و نجی املاک پر حملہ کرنےوالے عناصر کےخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی، عوامی جان ومال کے تحفظ اور امن و امان کیلئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔
عوامی جان ومال کاتحفظ یقینی،شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،محسن نقوی



















