اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے اب صرف قانون حرکت کرے گا، قانون کسی کے تابع نہیں،اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا، فرمائشی گرفتاریاں ہوتی تھیں۔
لاڈلہ ضد کرتا تو پوری ہوتی ،قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کےلئے اذیتیں دی جاتیں تھیں،نیب نے بیٹیوں اور بہنوں کو بھی گرفتار کیا،نیب عدالتیں آلہ کار بنی رہیں۔
عمران نے نیب نیب بہت کھیلا، اب قانون حرکت کرےگا،خواجہ آصف

















