لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بحالی کی استدعا مسترد کرکے درخواست گزارکو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دےکر خارج کیا،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کون ہے جس نے درخواست دائر کی اس کا کیا تعلق ہے؟۔
وکیل نے جواب دیادرخواست گزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے،جسٹس شاہد کریم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کرو گے تو 2لاکھ روپے جرمانہ کر دوں گا۔
پنجاب اسمبلی بحالی کی استدعا مسترد،درخواست گزارکو جرمانہ

















