ملک وقوم کی پالیسیاں خواہشات نہیں،حقائق پر بنتی ہیں،طاہر اشرفی

لاہور (نمائندہ خصوصی)نمائندہ خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے کہاہے ملک وقوم کی پالیسیاں خواہشات نہیں،حقائق پر بنتی ہیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کادورہ بھارت بہت کامیاب رہا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا ملک میںسیاست قومی مفادات سے اوپر ہو جاتی ہے،ملک و قوم کی پالیسیاں حقائق پر بنتی ہیں، خواہشات پر نہیں۔

بلاول بھٹو کا دورہ بھارت کامیاب نہیں بہت کامیاب رہا ،خوش ہوں میرے وزیر خارجہ کے جانے کے بعد بھارت میں ماتم ہو رہا ہے،دشمن تلملا اٹھا ، کشمیر کا مسئلہ سب کا مسئلہ ہے، امن کے داعی ہیں، مذاکرات کے تمام راستے مقبوضہ کشمیر سے جاتے ہیں،اقلیتوں پر سب سے زیادہ مظالم بھارت میں ہو رہے ہیں، توقع کرتے ہیں دوست ممالک جی 20 کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔