لاہور( خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے شریف برادران لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کےخلاف سازش تیار کر رہے ہیں،نوازشریف کے لوگ عدلیہ کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف کے اندر نوازشریف بولتا ہے، پلاننگ کے تحت عدلیہ کےخلاف سازش کی جا رہی ہے،جب نواز شریف واپس آئے گا تب مونس الٰہی واپس آئے گا۔
صرف اعلیٰ عدلیہ نے ملک سنبھالا ہوا ہے، گھر پر حملہ کرنےوالوں کو معاف نہیں کروں گا،چھاپے کے دوران پولیس والے مہمانوں کے موبائل ،10اپلائیڈ فار موٹر سائیکلیں بھی لے گئے ،ملازمین پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے، گیٹ ہمارا ٹوٹا اور نگران وزیراعلیٰ افسوس اُدھر کر آئے جدھر ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پرویزالٰہی نے مزید کہاعدلیہ متحد اور کھڑی ہے، کالا کوٹ نیا انقلاب لےکر آئے گا،ہر ادارہ عدلیہ کے پیچھے چھپتا ہے اگر عدلیہ نہ ہو تو کوئی حکمرانوں کوایک پیسہ نہ دے، آئی ایم ایف کے ذریعے ہونا کچھ بھی نہیں،پی ڈی ایم نے آئین کےساتھ کھلواڑ کیا، شریف خاندان کی ساری زندگی انتقام کی سیاست ختم نہیں ہونی، کبھی عقل نہیں آنی۔
پرویزالٰہی نے مونس کی واپسی نواز شریف سے مشروط کردی



















