اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے سڑکوں پہ نہیں عدالت جاو،فارن ایجنٹ کا بیان سن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کےساتھ ویڈیو دیکھ لی،تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت و تشدد پیدا کررہا ہے ،ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا ملکی مسائل کا حل یہ ہے تم جیل جاو اور ملک کےخلاف سازش، جھوٹ ، چوریوں پر تمہیں سزا ہو ، ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو جس کی وجہ سے جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے ،بھارت کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے آ رہے ہو اور مسلسل کر رہے ہو ، وفاقی وزیر نے کہامودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والے کی باتیں سنو؟ بے شرم،فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف چینی وزیر خارجہ کو دیکھ کر دی ،سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ،وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقات کر ر ہے ہیں،شہباز شریف کیا کر رہے ہیں تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی پہنی ہے ،ملک میں عدم برداشت پھیلانے والے کی وجہ سے پاکستان کے اندر جتھے قاتل بن گئے ، مریم اور نگزیب نے کہاتم 2013 سے احتجاج اور سڑکوں پر ہو اور رو رہے ہو ،مستقبل میں بھی اسی طرح روتے اور پیٹتے ہی رہو گے،الیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہو سکو گے کیونکہ فیض ، کھوسہ ،ثاقب نثار اور نہ ہی باجوہ ہے ،سڑکوں پہ نہیں عدالت جاو۔
سلیکشن ختم،نیازی کو سزا ہی ملکی مسائل کاحل ہے،مریم اورنگزیب

















