اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، عدلیہ قانون سازی کا حق سلب نہیں کر سکتی،عمران نیازی نے جس ڈھٹائی سے اور بے دریغ مذہب کارڈ استعمال کیا اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، مردان کا واقعہ اسی ”مذہبی ٹچ“کا شاخسانہ ہے۔
اپنی ٹوئٹ اور بیان میںاحسن اقبال نے کہاعمران نیازی اور مقامی رہنماو¿ں نے میرے خلاف بھی بھرپور مذہبی کارڈ کھیلا جس کا نتیجہ مجھ پہ قاتلانہ حملے کی صورت میں نکلا، عمران نیازی نے معیشت اور سیاست تو تباہ کی ، معاشرت بھی جنونیت اور عدم برداشت کا شکار کر دی۔
،وفاقی وزیر نے مزید کہاپارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، عدلیہ قانون سازی کا حق سلب نہیں کر سکتی،پارلیمنٹ ،عدلیہ میں تناو¿ ختم کرنے کی کوشش کو کمزوری سمجھا گیا، حکومت ایک قدم پیچھے ہٹی تو سپریم کورٹ دو قدم مزید آگے بڑھ گئی، بحران کے حل کیلئے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا، تمام جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کی پشت پر کھڑی ہیں،بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی، بھارت نہ جاتے تو بھارت نہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کا بائیکاٹ ہوتا۔
پارلیمنٹ سپریم،عدلیہ قانون سازی کاحق سلب نہیں کرسکتی،احسن اقبال

















