مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کا فیصلہ،کرپشن کرنیوالوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے:محسن نقوی
لاہور(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کر فیصلہ کر لیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے بعض رہنماو¿ں کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کےلئے شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے،مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کےلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس اور عالمی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کے ذریعے بھی مفت آٹا سکیم کا آڈٹ کرایا جائےگا،نگران وزیر اعلیٰ نے کہا چیئرمین نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے مفت آٹا سکیم کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے اور کرپشن کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔



















