گاڑیوں کا نیا ٹول ٹیکس سلیب، پٹرول سستا،توانائی بچت پالیسی متعارف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)گاڑیوں کا نیا ٹول ٹیکس سلیب، پٹرول سستا، ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ چلے گی، دیگر ممالک کی طرح گاڑی کی عمر بھی مقرر، مدت مکمل ہونے پر کباڑخانے جائے گی،حکومت نے ماحول و معیشت دوست ٹرانسپورٹ توانائی بچت پالیسی متعارف کرا دی۔

توانائی بچت پالیسی پر عملدرآمد مرحلہ وار ہو گا، دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 800سی سی گاڑیوں کےلئے موٹر ویز، ہائی ویز پر ٹیکس کم ہو گا، 800سے زائد سی سی کی گاڑیوں کےلئے ٹیکس سلیب زیادہ ہو گا،دوسرے مرحلے میں 800 سی سی گاڑیوں کےلئے پٹرول بچت سکیم بھی شروع ہو گی۔

بڑے شہروں کےلئے ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کیا جائے گا،ٹرانسپورٹ توانائی بچت پلان سے سالانہ 2 ارب 40 کروڑ لٹر تیل کی بچت ،فضا سے 77 لاکھ ٹن کاربن کی مقدار کم ہو گی۔