پہلے پلستر پھر بالٹی اب شامل تفتیش کاحکم ملتے ہی نیازی کو دوبارہ بیماری کادورہ پڑ گیا،رانا ثنا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک،عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے کےلئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے ،عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں فارن فنڈڈ ایجنٹ ، گھڑی چور ٹیرن کا والد بیمار ،شوکت خانم سے عدالت پیش نہ ہونے کےلئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی۔

10دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے ،الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کےلئے تھی،وزیر داخلہ نے کہاپنجاب ،خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کےلئے توڑیں ،بالٹی ، ڈبہ ، ڈسٹ بن کے بعد پیش خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ۔

،عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا جیسے ہی حکم دیا شوکت خانم ہسپتال سے طبی بہانہ آ گیا،شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا ،عمران نیازی کو توشہ خانہ ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ، فارن ایجنٹی سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے،کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے،”میرا ہسپتال، میری مرضی، میری پسند اور سہولت کا مشورہ“۔