عمران کی طبیعت ناساز،ٹانگ پر سوجن،مکمل آرام کا مشورہ

لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل آرام کا مشورہ دےدیا،ڈاکٹرز کے مطابق عدالت پیشیوں میں دھکم پیل سے عمران خان کی ٹانگ میں سوجن ہوئی۔

عمران خان ٹانگ پر وزن احتیاط سے رکھیں،احتیاط کرنا ہوگی،ڈاکٹرز نے مشورہ دیا عمران خان چلنا پھرنا کم رکھیں تو بہتر ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگ کا معائنہ میڈیکل ٹیم جلد دوبارہ کرے گی ۔

ادھر تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاسکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیدا ہونےوالی دھکم پیل سے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہو ئی، ڈاکٹرز نے عمران خان کو 10 روز تک آرام کا مشورہ دیا ، صحتیاب ہونے پر دوبارہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا سامنا کریں گے۔