سپریم کورٹ پنجاب اسمبلی الیکشن سے متعلق اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے ، تحریک انصاف کی استدعا

اسلام آباد (مشرق نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق حکم پر عملدرآمد کروانے کی استدعا کرےگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف آج سپریم کورٹ میں پی ڈی ایم اتحاد سے مذاکرات کی تفصیلی رپورٹ جمع کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سپریم کورٹ سے استدعا کی جا رہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں حکومت اور پی ٹی آئی نے اپنی اپنی تحریری تجاویز کا تبادلہ کیا تھا۔